27 جون، 2018، 1:02 PM

جرمنی نے اسامہ بن لادن کے محافظ کی سیاسی پناہ کی در خواست مسترد کردی

جرمنی نے اسامہ بن لادن کے محافظ کی سیاسی پناہ کی در خواست مسترد کردی

جرمن حکام نے اسامہ بن لادن کے محافظ کی سیاسی پناہ کی در خواست مسترد کرتے ہوئے اسے ملک بدر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن حکام نے اسامہ بن لادن کے محافظ کی سیاسی پناہ کی در خواست مسترد کرتے ہوئے اسے ملک بدر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے، تیونس سے تعلق رکھنے والے42سالہ عبدالسمیع کو سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا تھا۔

جرمن حکام نے تیونس کے باشندے 42 سالہ عبد السمیع کو حراست میں لیا ہےجس پر شبہ ہے کہ اس نے القاعدہ کے سابق بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

جرمن حکام عبدالسمیع نامی شخص کو تیونس بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،عبد السمیع کی طرف سے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اسے سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا گیاہے۔

News ID 1881737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha